وزیر اعظم نریندر مودی نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے
کو ایک بہت بڑی صفائی مہم قرار دیتےہوئے آج کہا کہ یہ منصوبہ کسی کو تکلیف
دینے کے لئے نہیں ہے اور ان کی حکومت لاکھوں لوگوں کو ہونے والی مشکلات كو
دور کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔
جاپان کے دورے کے
آخری مرحلے میں مسٹر نریندرمودی نے ملک کے جنوبی حصے میں
اوساکا کے نزدیک کوبے شہر میں تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8نومبر
کی رات کو پانچ سو روپے اور ہزار روپے کے نوٹ بند ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کو خفیہ رکھنا بہت اہم تھا، اسے کسی کو بتایا نہیں جا سکتا تھا۔